دنیا
Time 26 فروری ، 2021

سعودی فرماں روا شاہ سلمان کا امریکی صدر جو بائیڈن کو فون

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے امریکی صدر  جو بائیڈن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جوبائیڈن کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام کی خواہش کا اظہار کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان نے دوران گفتگو خطے کے اہم امور اور مشترکہ مفادات کی پیشرفت پر بھی بات چیت کی۔

مزید خبریں :