Geo News
Geo News

Time 26 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

مداحوں کی بھیڑ میں دیپیکا کا بیگ چھینے جانے کی کوشش

اسکرین گریب

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسٹورینٹ سے باہر گاڑی میں بیٹھتے وقت خاتون نے دیپیکا کا بیگ چھیننے کی کوشش کی۔

یہ وائرل ویڈیو گزشتہ روز دیپیکا پڈوکون کے ممبئی کے ایک ریسٹورینٹ سے باہر نکلتے وقت کی ہے، جب معمول کے مطابق دیپیکا کے مداح انہیں دیکھ کر دیوانا وار ان کی طرف بھاگے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیپیکا کے گارڈ انہیں مجمعے سے باہر نکالنے میں مصروف ہیں تاہم اسی دوران ایک خاتون دیپیکا کو ٹشو لینے کی آفر کرتے ہوئے آگے بڑھی اور پھر انہوں نے دیپیکا کا بیگ چھیننے کی کوشش کی۔

اس واقعے پر اداکارہ گھبرا گئیں اور ان کے گارڈز نے فوری طور پر بیگ واپس لے لیا۔