26 فروری ، 2021
بھارتی اداکارہ پریا پرکاش واریئر فلم کی شوٹنگ کے دوران ہیرو کی پیٹھ پر چڑھنے کی کوشش کرتے ہوئے زمین پر گر پڑیں۔
ایک گانے کی ویڈیو میں آنکھ مارنے کے انداز سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی پریا پرکاش اپنی پہلی تیلگو فلم ’چیک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
اس دوران ایک سین میں انہیں دوڑتے ہوئے ہیرو نتھین کی پیٹھ پر سوار ہونا تھا تاہم وہ ایسا کرنے کی کوشش میں کمر کے بل زمین پر گرگئیں۔
سیٹ پر موجود عملے نے انہیں فوری طور پر اٹھایا اور خیریت دریافت کی جس پر پریا نے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ری ٹیک کیلئے تیار ہیں