ریتھک روشن کو ممبئی کرائم برانچ نے طلب کرلیا

ریتھک کو 2016 میں ان کی جانب سے اداکارہ کنگا رناوت پر کیے گئے مقدمے سے متعلق بیان ریکارڈ کرانے کیلئے صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے— فوٹو: فائل

بالی وڈ کے سپر ہیرو ریتھک روشن کو ممبئی کرائم برانچ نے کل بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا۔

ریتھک کو 2016 میں ان کی جانب سے اداکارہ کنگا رناوت پر کیے گئے مقدمے سے متعلق بیان ریکارڈ کرانے کیلئے صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

2016 میں ریتھک نے شکایت کی تھی کہ کوئی شخص ان کا نام استعمال کرکے جعلی ای میل آئی ڈی سے کنگا رناوت کو ای میلز کررہا ہے۔

اس وقت کنگا رناوت نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ای میل ایڈریس خود انہیں ریتھک روشن نے دیا اور وہ دونوں اس کے ذریعے 2014 تک ایک دوسرے سے رابطے میں رہے۔

یہ ای میلز مبینہ طور پر 2013 اور 2014 کے دوران کی گئیں۔ اس کے بعد 2016 ہی میں ریتھک نے اس وقت کنگا رناوت کو قانونی نوٹس بھیجا جب کنگا نے ریتھک کو اپنا سابق بوائے فرینڈ بتایا۔

ریتھک نے اس بات کی تردید کی اور کہا کہ وہ کبھی بھی کنگنا رناوت کے ساتھ کسی قسم کے تعلق میں نہیں رہے۔

خیال رہے کہ ریتھک اور کنگنا رناوت نے 2010 میں فلم KITES  اور 2013 میں فلم KRISH 3 میں ساتھ کام کیا تھا۔

مزید خبریں :