آنجہانی اداکار عرفان خان کے بیٹے بھی’پاکستان ٹیلی ویژن‘ کی محبت میں گرفتار

فائل:فوٹو

 بالی وڈ کے آنجہانی اداکار عرفان خان کے بیٹے بابِل خان نے پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

بابِل خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مرحوم والد کے ساتھ کی گئی ایک واٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا۔

بابِل خان کی پوسٹ پر مداحوں سمیت پاکستانی صحافی ماریہ میمن نے بھی  دل والے ایموجی کے ہمراہ ردعمل کا اظہار کیا۔

اسکرین گریب

ماریہ میمن کے تبصرے پر بابِل خان نے بھی دل والے ایموجی کے ہمراہ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان ٹیلی ویژن میرا ایک دلچسپ مشغلہ ہے۔

بابِل کے اعتراف پر ماریہ میمن نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ عرفان صاحب کے انتقال کے چندماہ بعد ہی میں نے اپنی والدہ کو کھو دیا تھا، آپ کا سفر اس غم سے قابل تعلق ہے۔ ماریہ میمن نے مزید لکھا کہ ہم لوگ صرف زندگی گزارتے ہیں اور عرفان صاحب جیسے لوگ زندہ رہ جاتے ہیں، سرحد کے اس پار سے بہت سارا پیار۔


اسکرین گریب

خیال رہے کہ عرفان خان گزشتہ برس 29 اپریل کو ممبئی کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے، وہ کولون (بڑی آنت) کے انفیکشن کے باعث ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

اس سے قبل 53 سالہ عرفان خان کئی ماہ سے نیورو اینڈوکرائن کینسر کے خلاف جنگ بھی لڑ رہے تھے اور لندن میں زیر علاج بھی رہے تھے۔

مزید خبریں :