Time 28 فروری ، 2021
پاکستان

وزیرآباد میں الیکشن کمیشن نےکوئی نوٹس نہیں لیا، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ وزیرآباد میں الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا، وزیرآباد میں وہی آئی جی، آرپی او اور چیف سیکرٹری کام کر رہے تھے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ این اے 75 کے الیکشن میں پروپیگنڈا کیا گیا، جھوٹ پرمبنی سیاست میں اپوزیشن نے الیکشن کو متنازع بنایا، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، الیکشن کو صاف شفاف بناناکمیشن کی ذمہ داری ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کےعوام نےگدی نشینی اور سیاست کا صفایا کیا جب کہ وزیر آباد میں ن لیگ جیت رہی تھی تو ٹھیک ہے، جعلی راجکماری اب پھولن دیوی بن چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرآباد میں الیکشن کمیشن نےکوئی نوٹس نہیں لیا،  وزیرآباد میں وہی آئی جی، آرپی او اور چیف سیکرٹری کام کر رہے تھے ، این اے 75 کے حلقے کو نہیں چھوڑیں گے، پولنگ افسران کے تاخیر سے پہنچنےکو متنازع بنایا گیا، آر اوز کی رپورٹ میں 14پولنگ پر دوبارہ الیکشن کروانےکا لکھا گیا تھا، پریزائیڈنگ افسران نے بیان دیا کہ انہیں کسی نے اغواء نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جعلی راجکماری اب پھولن دیوی بن چکی ہے، پی ڈی ایم میں شامل 11جماعتیں عمران خان کےخلاف ہیں،یہ ہونہیں سکتا کہ سچ کے ساتھ کھڑے ہونے سے رکاوٹیں نہ آئیں، عمران خان جب قبضہ گروپ پر ہاتھ ڈالتے ہیں تو ناگواری گزرتی ہے۔

مزید خبریں :