01 مارچ ، 2021
بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار اکشے کمار نے پہلی بار ٹرانس جینڈرز کی رہائش کے لیے گھر تیار کرنے میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار راگھو لارنس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ ٹرانس جینڈر کی رہائش کا بندوبست کر رہے ہیں جس کے لیے اکشے کمار بھی ان کی مدد کو آگئے۔
ہدایت کار راگھو لارنس نے اس ضمن میں بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی جانب سے ڈیڑھ کروڑ روپے عطیہ کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری ٹرسٹ کو 15 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہم نے بھارت میں پہلی بار ٹرانس جینڈر کی رہائش کے لیے گھر بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
راگھو لارنس نے بتایا کہ میں نے فلم لکشمی بومب کی شوٹنگ کے دوران اداکار اکشے کمار سے صرف اس پروجیکٹ کا ذکر کیا تھا اور انہوں نے بغیر تفصیلات پوچھے ڈیڑھ کروڑ روپے عطیہ کرنے کا کہا۔
خیال رہے کہ اداکار اکشے کمار اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی فلم لکشمی بومب گزشتہ سال ریلیز کی گئی تھی۔