Time 02 مارچ ، 2021
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ رحمت اجمل کی شادی کی تقریبات کا آغاز

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ وماڈل رحمت اجمل جلد ہی پیا دیس سدھارنے والی ہیں ۔

گزشتہ روز اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی کی خوشخبری سنائی۔

تصاویر میں رحمت اجمل کو زرد رنگ کے مایوں کے لباس میں مسکراتے چہرے پر ابٹن لگواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں  رحمت اجمل  کے  والد کو بیٹی کی زندگی کے اہم دن کے موقعے پر  ان سے پیار کا اظہار کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی مایوں کے لیے پیلے اور قرمزی رنگ کے لہنگے میں نو میک اپ لک کا انتخاب کیا،جبکہ اداکارہ تمام تصاویر میں خوشگوار موڈ کے ساتھ مایوں کی تقریب انجوائے کرتی دیکھی جاسکتی ہیں ۔

رحمت اجمل نے گزشتہ برس ایک سادہ تقریب میں طیب سلیم کے ساتھ لاہور میں منگنی کی تھی۔

خیال رہے کہ اداکا رحمت اجمل نے گزشتہ برس خاموشی سے منگنی کرلی تھی، نجی ڈرامہ چینل  کے ڈرامے سے مقبولیت پانے والی رحمت اجمل  نےایک سادہ سی تقریب میں طیب سلیم کے ساتھ لاہور میں منگنی کی تھی۔

مزید خبریں :