Time 03 مارچ ، 2021
پاکستان

’ایم کیو ایم کو 2 سینیٹرز کی پیش کش ہوئی مگر انہوں نےقومی مفاد کو ترجیح دی‘

فائل:فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو سندھ سے 2 سینیٹرز کی پیش کش ہوئی مگر انہوں نےقومی مفاد کو ترجیح دی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کے اتحادیوں کو سلام پیش کرتی ہوں ، سینیٹ الیکشن میں جیت حق اور جمہوریت کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خریداروں اور منڈیاں لگانے والوں کو عوام دیکھ رہی ہے ، ایک طرف ووٹ کا تقدس برقرار رکھنےوالے ہیں تو دوسری جانب ووٹ کو عزت دینےکا نعرہ لگانے والے نوٹ کو عزت دینے کے لیے بےتاب ہیں۔

 معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو سندھ سے2سینیٹرز کی پیش کش ہوئی مگر انہوں نےقومی مفاد کو ترجیح دی۔

مزید خبریں :