Time 03 مارچ ، 2021
پاکستان

مالاکنڈ میں نامعلوم افراد نے 80 سے زائد قیمتی درخت کاٹ ڈالے

فائل:فوٹو

 مالاکنڈ کے  پہاڑی علاقے کلیتوبانڈہ میں نامعلوم افراد نے 80 سے زائد قیمتی درخت کاٹ ڈالے جس سے جنگل کا حسن بری طرح متاثر ہوا ہے۔

 جیو نیوز کے مطابق ضلع مالاکنڈ کے ہیڈ کوارٹربٹ خیلہ سے 5کلومیٹر دور پہاڑی جنگل کلیتو درہ میں 250 ایکٹر پر چیڑ اور شیشم سمیت دیگرقیمتی درخت موجود ہیں، درختوں کےجھنڈ نے اس جگہ کو ایک خوبصورت سیاحتی مقام درجہ دیا ہے، تاہم بلند پہاڑ اور گھنے جنگلات پرپھیلے اس علاقے میں چند دن قبل نامعلوم افراد درجنوں درخت کاٹ کراپنے ساتھ لے گئے۔

 ایس ڈی ایف او واصل خان  نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ کلیتو بانڈہ کے جنگل میں 80 درختوں کی کٹائی کے الزام میں 3 مقامی افرادکے خلاف مقدمہ کرکے 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

واصل خان نے کہا کہ اس جنگل میں درختوں کےنقصان کےبعد اب یہاں جابجا کٹے ہوئے تنے نظر آرہےہیں جس کے بعد محکمہ جنگلات نے250 نئے درخت لگائے ہیں اور ان کی بھرپور نگرانی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :