Time 03 مارچ ، 2021
انٹرٹینمنٹ

حنا الطاف سے شادی کے بعد آغا علی کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟

فوٹو: فائل 

گزشتہ سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف سے شادی کے بعد زندگی میں رونما ہونے و الی تبدیلیوں پر بات کی۔

آغا علی نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ حنا الطاف سے شادی کرنے کے بعد ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی شادی سے پہلے تھوڑے جذباتی اور غصے والے تھے لیکن اب وہ سوچتے ہیں کہ کسی دوسرے کی زندگی بھی ان سے منسلک ہے تو اب وہ خود کو پر سکون رکھتے ہیں۔

آغا علی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں اب یہ سوچتا ہوں کہ کسی اور کی بیٹی کا نام میرے ساتھ جُڑ ا ہے، مجھے اور بھی زیادہ پُرسکون اور نرم مزاج ہونا چاہیے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے میرے نظریات الگ تھے، میں ہمیشہ سے ایک پُر تعیش طرز زندگی گزارنے پر یقین رکھتا تھا لیکن اب حنا نے اسے بدل دیا ہے، حنا ہمیشہ کہتی ہے کہ ایک چھوٹی جگہ پر رہنے کی کوشش کریں جو آسانی سے مینیج ہو جائے۔

مزید خبریں :