دنیا کے سب سے بڑے گال والی خاتون سے ملیے

فوٹو: بشکریہ مرر یو کے 

خوبصورت دکھنے کے لیے لوگ طرح طرح کے میڈیکل پروسیجرز کرانے کے ساتھ ساتھ اپنی جان پر کھیل کر کاسمیٹکس سرجریاں بھی کرواتے ہیں۔

کسی کو اپنے قدرتی ہونٹ بڑے کروانے کا شوق ہوتا ہے تو کسی کو چہرہ خوبصورت کروانے کی خواہش ہوتی ہے لیکن آج ہم آپ کو جس خاتون سے ملوانے والے ہیں انہیں دنیا کے سب سے بڑے گال والی خاتون کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔

یوکرین سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ ماڈل انستاسیہ نے گزشتہ 6 سالوں میں متعدد سرجریاں کروا کر اپنی قدرتی شکل کو مکمل طور پر تبدیل کر لیا ہے۔

فوٹو: بشکریہ مرر یو کے 

منفرد دکھنے کے لیے انستاسیہ اپنے ہونٹ اور گالوں کو سرجریوں کے ذریعے بڑا کروایا اور ان کا کہنا ہے کہ مجھے تو یاد بھی نہیں کہ میں اب تک کتنے کاسمیٹک پروسیجرز کروا چکی ہوں۔

انستاسیہ کی اگر قدرتی شکل کی بات کی جائے تو آپ بھی انہیں شاید ہی پہچان سکیں گے، 26 سال کی عمر میں یہ خوبصورت لڑکی سے کم نہ تھیں۔

سوشل میڈیا پر 32 سالہ ماڈل انستاسیہ کے جہاں ہزاروں کی تعداد میں فالوورز ہیں وہیں متعدد صارفین کی جانب سے انہیں اپنی شکل میں تبدیلیاں کروانے پر خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :