سینیٹ الیکشن: خرم شیر زمان اسمبلی میں موبائل لے آئے، آر او نے باہر نکال دیا

فائل فوٹو

کراچی: سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے پی ٹی آئی ایم پی اے خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل نکل آیا۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے دوران اراکین اسمبلی اور دیگر کے موبائل فون، کیمرے کے ساتھ اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کررکھی ہے لیکن پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑادیں۔

سندھ اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران جب خرم شیر زمان اپنا ووٹ کاسٹ کرنے آئے تو ان کی جیب سے موبائل نکل آیا جس پر اسمبلی میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

ریٹرننگ افسرنے خرم شیر زمان کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا اور اسمبلی سے باہر بھیج دیا جس کی وجہ سے پی ٹی آئی ایم پی اے نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

 ریٹرننگ افسرکچھ دیربعد خرم شیرزمان کے ووٹ سے متعلق فیصلہ دیں گے۔


مزید خبریں :