Time 03 مارچ ، 2021
پاکستان

وزیراعظم کیلئے اعتماد کا ووٹ، قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے جنرل نشست پر شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے— فوٹو: فائل

وزیراعظم کی جانب سے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے معاملے میں اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کل قومی اسمبلی کا اجلاس ویسے ہی ہونا تھا اب کل کے  اجلاس کو اعتماد کے ووٹ کیلئے نئے اجلاس میں تبدیل کردیاجائیگا۔

قبل ازیں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے صدر مملکت کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ایڈوائس کل بھیجی جائے گی۔

خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے جنرل نشست پر شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :