دنیا
Time 04 مارچ ، 2021

سسرالیوں کے رقم کے مطالبے پرخودکشی کرنیوالی بھارتی لڑکی کی موت نےنئی بحث چھیڑدی

 بھارت میں مبینہ طورپر سسرالیوں کے تشدد اورگھر سے رقم لانے کے مطالبے پر 23 سالہ عائشہ کی خود کشی سے  نئی بحث چھڑ گئی۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کی ندی میں کودکر خودکشی کرنے والی 23 سالہ عائشہ کی ڈھائی برس قبل عارف سے شادی ہوئی تھی، عائشہ کےحاملہ ہونے پرسسرالیوں نے10لاکھ روپےکا مطالبہ کیا اور اسے والدین کےگھر چھوڑ گئے۔

26 فروری کی صبح خودکشی سے پہلے عائشہ نے ویڈیو بنائی اور والد ین سےکہا اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا جائے۔

بھارتی پولیس نے خاتون کے شوہر کوگرفتارکررکھا ہے، اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد جہیز کی لعنت روکنے سے متعلق بحث پھر چھڑ گئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ گھریلوتشدد پر کیسے قابوپایا جائے؟ ڈپریشن کو مرض کیوں نہیں سمجھا جا تا ؟ علاج کیوں نہیں کرایاجاتا؟  

مزید خبریں :