Time 04 مارچ ، 2021
پاکستان

وزیراعظم کی تقریر ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ  وزیراعظم کی تقریر ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی،کانوں سے دھواں نکل رہا تھا۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن اور پیپلرز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر ایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر لگ رہی تھی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان جس الیکشن کمیشن پر تنقید کر رہے تھے اس کا چیئرمین انہوں نے خود تعینات کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جن کو بکاؤ کہہ رہے ان سے اعتماد کا ووٹ کیسے مانگیں گے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کے خلاف ہر ہتھیار استعمال کریں گے چاہے وہ لوٹا ہی کیوں نہ ہو ۔

بلاول کا کہنا تھا کہ  گیلانی کو ووٹ دینے والے بہادر لوگ ہیں، کٹھ پتلی حکومت کو ہمیشہ کے لیے سیاست سے فارغ کریں گے ۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی نےکہا کہ عمران خان کو معلوم ہےکہ جب ضمیرکے مطابق ووٹ دیے جائیں تو پی ڈی ایم جیت جاتی ہے۔

مزید خبریں :