حکومت کے 30 سے زیادہ ارکان نے ہم سے رابطہ کیا: شاہد خاقان

فائل فوٹو

اسلا آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہےکہ حکومت کے 30 سے زیادہ ارکان نے ہم سے رابطہ کیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینا ہو تو صدر کو لکھنا پڑتا ہے کہ آپ اکثریت کھوچکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لے لیں تو ٹھیک ہے ورنہ وہ فارغ ہیں، ہماری نظر میں تو وہ پہلے ہی فارغ ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ حکومت کے 30 سے زیادہ ارکان نے ہم سے رابطہ کیا، ان میں سے چند نے ٹکٹ کی بات کی ورنہ اکثریت نے حکومت کی ناکامی کی بات کی، کسی نے ہم سے پیسے کی کوئی بات نہیں کی اور ناہی ہم نے کسی کو پیسے دیے۔ 

مزید خبریں :