ترک اداکار جلال نے عمران عباس کے ساتھ بھی دل دل پاکستان گنگنایا

—اسکرین گریب

گزشتہ دونوں سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکارہ ریما خان کی ترکش اداکار جلال آل کے ساتھ ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ اپنے دل پر ہاتھ رکھ کے ’دل دل پاکستان، جان جان ترکی‘ گنگناتے دکھائی دیے تھے۔

اداکار عمران عباس نے ارطغرل غازی کے اداکار جلال آل کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران عباس ترک اداکار جلال آل کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے ہوئے ’دل دل پاکستان‘ گنگنا رہے ہیں۔

عمران عباس نے پاک ترک دوستی کو نمایاں کرنے کے لیے اس ملی نغمے میں تھوڑی تبدیلی کی ہے۔

عمران عباس اور جلال آل ملی نغمہ گنگناتے ہوئے ’دل دل پاکستان جان جان ترکی‘ کہتے دکھائی دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کو اردو زبان میں ڈب کرکے پی ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا جس نے بے انتہائی شہرت حاصل کی۔

مزید خبریں :