اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس: مزید 6 وکلا کی ضمانتیں منظور، ایک کی مسترد

ویڈیو اسکرین گریب

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں 6 وکلا کی ضمانتیں منظور اور ایک کی مسترد کردی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ہائیکورٹ حملہ کیس میں وکلا کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں عدالت نے سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار لیاقت منظور کمبوہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

اس کے علاوہ عدالت نے  سردار نجم عباس، عرفان چوہدری، خضر ایڈووکیٹ، عمر ایڈووکیٹ، شعیب اور ایڈووکیٹ افشاں کی ضمانتیں منظور کرلیں جب کہ عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں اب تک انسداد دہشتگردی کی عدالت سے 9 وکلا کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں جب کہ نومنتخب صدر ہائیکورٹ بار اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد تاحال جیل میں قید ہیں۔

نومنتخب صدر ہائیکورٹ بار زاہد محمود راجا، اسد اللہ اور  ظفرکھوکھرنے بھی ضمانت کے لیے رجوع کررکھا ہے جس پر عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔

مزید خبریں :