05 مارچ ، 2021
پیپلزپارٹی کی نو منتخب سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایک آئینی ادارے کی توہین کرکے الیکشن کمیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر 'مجرموں کو بچانے' اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے الزامات قابل تشویش ہیں، وزیراعظم اپنے ارکان کو قابو کریں، اداروں کو متنازع نہ بنائیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن کے بعد حکومت کے پاس الیکشن کمیشن پر انگلی اٹھانے کا اخلاقی جواز نہیں بچا۔