Time 07 مارچ ، 2021
پاکستان

عمران خان کب تک کرسی پر رہیں گے یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی: بلاول

پاکستان پیپلز  پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا  کہنا ہے کہ عمران خان، اُن کے اسپیکر اور وزرائے اعلیٰ کب تک کرسی پر رہیں گے یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان، سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کی حکمت عملی کا مقابلہ کٹھ پتلی نہیں کر سکتا۔

بلاول بھٹو زرداری کے مطابق  اپوزیشن نے ایک سیٹ جیت کر دکھایا ہے کہ وزیراعظم اکثریت کھو چکے ہیں، وزیراعظم  بوکھلاہٹ اور مایوسی کا شکار ہیں اور ان کے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان، اُن کے اسپیکر اور وزرائے اعلیٰ کب تک کرسی پر رہیں گے یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔

مزید خبریں :