Geo News
Geo News

Time 07 مارچ ، 2021
پاکستان

لاہور میں گندگی اور کچرے کے ڈھیر، شہریوں کے ساتھ دکاندار بھی پریشان

لاہور  میں گندگی اور کچرے کے ڈھیر  کے باعث گلی محلوں میں شہریوں کے ساتھ ساتھ بازاروں میں دکان دار بھی پریشان ہیں۔

لاہور شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور گندگی کی وجہ سے تعفن اور بدبو اٹھنے لگی ہے جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔

اس حوالے سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ کل سے اضافی وسائل کی مدد سے معمول کے آپریشن کے ساتھ بیک لاگ بھی کلیئر کیا جائے گا۔