انسٹاگرام پر ایک سال، کرینہ نے کیا کچھ شیئر کیا؟

فوٹو: بشکریہ چارم بورڈ 

دنیا بھر میں متعدد معروف شخصیات ایسی بھی ہیں جن کے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس نہیں ہیں جب کہ چند سال قبل کرینہ کپور کا شمار بھی ان شخصیات میں کیا جاتا تھا جن کا سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ نہیں تھا۔

گزشتہ سال یعنی 2020 میں بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے مارچ میں انسٹاگرام کی دنیا میں قدم رکھا تھا جس سے ان کے چاہنے والوں کو خوشی ہوئی تھی۔

اب اداکارہ کرینہ کپور کو انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنائے ہوئے ایک سال مکمل ہو گیا ہے اور انہوں نے اپنی پہلی انسٹاگرام سالگرہ کے موقع پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

اداکارہ کرینہ کپور نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جو دراصل ان کے انسٹاگرام پر گزشتہ ایک سال میں پوسٹ کی جانے والی تصاویر کا سلائیڈ شو ہے۔

اس ویڈیو میں کرینہ کپور کی ان کے دوستوں، فیملی اور بچے کے ساتھ متعدد تصاویر ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی کان کے ہاں دوسرے بیٹے پیدائش ہوئی ہے اور اب ان کے چاہنے والوں کو ان کے دوسرے بیٹے کو دیکھنے کی خواہش ہے۔

مزید خبریں :