این اے 249 کے ضمنی انتخاب، پی پی نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

خواہشمند درخواست ایک ہفتے میں بلاول ہاؤس یا پیپلز پارٹی کے اسلام آبادآفس بھیجیں، ترجمان بلاول ہاؤس— فوٹو: فائل 

پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249  کے ضمنی انتخاب میں پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کر لیں۔

گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر کے وکیل نے عدالت میں ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت کا استعفیٰ پیش کیا۔

تاہم اسپیکرقومی اسمبلی کے چیمبر کو فیصل واوڈا کا استعفیٰ موصول ہی نہیں ہوا اور قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی میں بھی استعفیٰ نہیں پہنچا تاہم اسپیکر کی جانب سے استعفے منظور کیے جانے کے بعد نشست خالی تصور کی جائے گی۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق پیپلز پارٹی نے این اے 249 سے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خواہشمند درخواست ایک ہفتے میں بلاول ہاؤس یا پیپلز پارٹی کے اسلام آبادآفس بھیجیں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے بھی این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :