Time 07 مارچ ، 2021
دنیا

زلمے خلیل زاد کی دوحا میں طالبان مذاکراتی ٹیم سے ملاقات

قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونے والی ملاقات میں معاہدے پرعمل درآمد سے متعلق بات ہوئی— فوٹو:فائل 

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے طالبان مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کی ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونے والی ملاقات میں معاہدے پرعمل درآمد سے متعلق بات ہوئی۔

امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں عبوری حکومت بنانے کیلئے افغان اور طالبان رہنماؤں کی عظیم الشان کانفرنس کا آئیڈیا پیش کیا ہے۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ گزشتہ روز زلمےخلیل زاد نے دوحا میں طالبان مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کی جس میں معاہدے پرعمل درآمد اورمفاہمت کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اُدھر افغان صدر نے بھی امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کے سلسلے میں نئے انتخابات کرانے کی پیش کش کی ہے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان عالمی برادری کے زیر انتظام آزاد، شفاف اور ملک گیر انتخابات پر بات کرنے کیلئے تیار ہے۔

مزید خبریں :