پاکستان

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے ابھی سے ہمارے سینیٹرز کو آفرز آرہی ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کےلیے ابھی سے ہمارے سینیٹرز کو آفرز آنا شروع ہوگئی ہیں۔

پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کس سینیٹر کو کیا آفر آئی۔

وزیراعظم نے ترجمانوں کو اپوزیشن کے پیسے کے بیانیے کو اُجاگر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار متنازع رہا،  ڈسکہ الیکشن میں بھی الیکشن کمیشن نے یہی کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے اخلاقیات کی دھجیاں اُڑائیں، قوم ان کی حرکتیں دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہماری پٹیشنز کو کسی خاطرمیں نہیں لایا گیا، نااہل شخص پیسے کے زور  پر سینیٹ میں آگیا، اب پیسہ کےزور پرمنتخب شخص چیئرمین سینیٹ کاخواب دیکھ رہاہے، کرپشن اور پیسےکے سیاست میں استعمال کاعملی مظاہرہ یوسف رضا گیلانی کی جیت میں دیکھ لیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کرپٹ ٹولہ کرپٹ شخص کوایوان بالاکےسب سےبڑےمنصب پرمنتخب کرانےکیلئےسرگرم ہے۔

وزیراعظم نے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ وہ  پی ڈی ایم کے خلاف مزید فعال ہوں۔

مزید خبریں :