این اے 249 میں ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی نے امیدواروں سے درخواستیں مانگ لیں

این اے 249 ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے 10 سے زائد امیدوارپارٹی ٹکٹ کیلئے سرگرم ہیں— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں سے درخواستیں مانگ لیں۔

اعلامیے کے مطابق  پی ٹی آئی نے امیدوار کے انتخاب کیلئے پارلیمانی بورڈ بنادیا ہے جس میں وفاقی وزیر علی زیدی، فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان اور دیگر شامل ہیں۔

دوسری جانب این اے 249 ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے 10 سے زائد امیدوارپارٹی ٹکٹ کیلئے سرگرم ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق امیدواروں میں امجد آفریدی، سبحان علی ساحل، عرفان نیازی، عزیز آفریدی، طارق نیازی، عبدالرحمان، ایم پی اے ملک شہزاد اعوان اور مولانا  عصمت نیازی شامل ہیں۔

گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر کے وکیل نے عدالت میں ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت کا استعفیٰ پیش کیا۔

تاہم اسپیکرقومی اسمبلی کے چیمبر کو فیصل واوڈا کا استعفیٰ موصول ہی نہیں ہوا اور قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی میں بھی استعفیٰ نہیں پہنچا تاہم اسپیکر کی جانب سے استعفے منظور کیے جانے کے بعد نشست خالی تصور کی جائے گی۔

اس کے علاوہ فیصل واوڈا سینیٹر بھی منتخب ہوگئے ہیں اور وہ 12 مارچ کو حلف اٹھائیں گے۔

مزید خبریں :