09 مارچ ، 2021
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ ڈسکہ الیکشن بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس میں بھاری مارجن سے فتح درکار ہے۔
ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) سیالکوٹ کی تنظیم کا اجلاس لاہور ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں حمزہ شہباز، احسن اقبال، سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں رانا ثناء اللہ کو ضمنی انتخاب کے لیے ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کی ٹیم بنانے کی ہدایت کی گئی جب کہ حمزہ شہباز ڈسکہ ضمنی انتخاب کے حوالے سے خود بھی میدان میں اتریں گے۔
اجلاس میں این اے 75 سے (ن) لیگ کی امیدوار نوشین افتخار کو بھی آن بورڈ لیا گیا جب کہ حمزہ شہباز نے نوشین افتخار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھبرائیں نہیں، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن بہت اہمیت کا حامل ہے، بھاری مارجن سے فتح درکار ہے۔