Time 27 فروری ، 2021
پاکستان

ڈسکہ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ قابلِ تعریف ہے: فواد چوہدری

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو قابلِ تعریف قرار دیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘میں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری  نے کہا کہ پیسے لے کر ووٹ دینے کے الزام پر وزارت سے نکالے جانے والے پی ٹی آئی رکن اسمبلی سلطان محمد خان کو وزیر اعلیٰ محمود خان نے ملاقات کے لیے بلا لیا۔

انہوں نے کہا کہ سلطان محمد نے سینیٹ امیدواروں کی نامزدگی پر پارٹی فیصلوں کی تائید کر دی ہے۔

 وفاقی وزیر فواد کا کہنا تھا کہ اگر  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سلطان محمد خان سے ملاقات کی ہے تو انہوں نے ایک سیٹ کی خاطر اپنی ساکھ پر سمجھوتا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ قابلِ تعریف ہے۔

مزید خبریں :