Time 09 مارچ ، 2021
انٹرٹینمنٹ

حمزہ علی عباسی کی کتاب کا پہلا مرحلہ مکمل

فوٹو: فائل 

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی کتاب کی لکھائی کے حوالے سے چاہنے والوں کو آگاہ کیا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ’ان کی کتاب کی لکھائی کا ابتدائی مسودہ مکمل ہو گیا ہے‘۔

اپنی کتاب کا ابتدائی مسودہ مکمل ہونے پر حمزہ علی عباسی نے اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔

حمزہ کی ٹوئٹ پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ ’مجھے بھی یہ کتاب چاہیے، اگر یہ کتاب آپ نے لوگوں کے لیے مفت نہیں کی تو پھر دیکھیے گا‘۔

عمر خطاب کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ انشاءاللہ مفت ہی ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 2 دسمبر کو حمزہ علی عباسی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی کتاب لکھ رہے ہیں اور امید ہے کتاب جون 2021 تک مکمل ہو جائے گی۔

مزید خبریں :