28 ستمبر ، 2012
پشاور… پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں دھماکا خیز مواد ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکا خیزمواد ناکارہ بنا رہا تھا جس کے دوران دھماکا ہو گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں بم ڈسپوزل اہلکارانسپکٹر حکم خان شہید اور دیگر تین اہلکار زخمی ہو گئے۔