وفاقی کابینہ نے سربراہ براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی تنخواہ ومراعات کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ اسیکنڈل کے تحقیقاتی کمیشن کےچیئرمین اور ممبرز کی تنخواہ ومراعات کی منظوری دے دی ہے۔

 اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کےسربراہ اور ممبرز کی تنخواہ و مراعات کی منظوری دی گئی۔

دوسری جانب  ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈعظمت سعید نے بطور سربراہ براڈ شیٹ انکوائری کمیشن تنخواہ لینے سے معذرت کرلی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے جسٹس (ر)عظمت سعیدکی جانب سے تنخواہ و مراعات نہ لینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے آرٹلری رجمنٹ کے میجر ندیم انجم کی ریٹائرمنٹ کی شق کی تبدیلی کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن ڈرافٹ بل منظور کرلیا اور  اسٹیٹ بینک پاکستان ترمیمی بل 2021 کی منظوری بھی دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سارک کورونا ایمرجنسی فنڈ میں امداد کی منظوری دےدی ہے۔

وفاقی کابینہ نے کمیٹی برائے سی پیک کے 3 فروری کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے،  کابینہ میں کابینہ کمیٹی انرجی کے 11 فروری کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :