ڈزنی پلس کے صارفین کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی

فوٹو: فائل 

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا بھر میں سنیما گھر بند تھے اور اس وجہ سے آن لائن اسٹریمنگ پلٹ فارمز  کے استعمال میں تیزی سے اضافہ سامنے آیا۔

سنیما گھر بند ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں متعدد فلمیں آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ہی ریلیز کی جانے لگیں جس کے بعد آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارکمز پر صارفین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اب حال ہی میں آن لائن اسٹریمنگ سروس ڈزنی پلس کے پیڈ سبسکرائبرز کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ڈزنی پلس نومبر 2019 میں صارفین کے لیے پیش کی گئی تھی جس پر بے شمار موضوعات پر مبنی سیکڑوں فلمیں، ڈرامے اور سیریز ریلیز کی جا چکی ہیں۔

رواں سال فروری کی ابتداء میں ڈزنی پلس کے پیڈ صارفین کی تعداد ساڑھے 9 کروڑ تک جاپہنچی تھی جس کے بعد صرف ایک ماہ کے اندر ہی آن لائن اسٹریمنگ سائٹ کے صارفین کی تعداد میں 50 لاکھ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اب کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان کی اسٹریمنگ سروس پر صارفین کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

مزید خبریں :