نیٹ فلکس کی سروس ڈاؤن، گھروں میں محدود صارفین سیخ پا

—فوٹو فائل

مقبول ترین آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس کی سروس کورونا وائرس کے باعث معطل ہوگئی جس کے باعث گھروں میں محدود صارفین سیخ پا ہوگئے۔

متعدد صارفین نے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے شکایت درج کی کہ نیٹ فلیکس کی ویب سائٹ کام نہیں کر رہی ہے۔

صارفین نے سائٹ فنکشن نہ ہونے، ایپ سروس ڈاؤن ہونے اور دوسرے پلیٹ فارمز یعنی اسمارٹ ٹی وی ورژن اور فون ورژن سے بھی سائٹ کے کام نہ کرنے کی شکایت کی۔

اس صورتحال میں نیٹ فلیکس کے اسٹیٹس پیج میں اب تک یہ نشاندہی نہیں کی گئی ہے کہ کیا کمپنی سروس ڈاؤن سے آگاہ ہے یا نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بیان سامنے آیا ہے لیکن اس کے باوجود ایسا محسوس کیا جارہا ہے کہ ممکن ہے کہ لوگ قرنطینہ میں اسٹریمنگ زیادہ استعمال کر رہے ہیں تو  یہ ڈاؤن ہورہی ہے۔

صارفین نے یہ بھی شکایت کی کہ نیٹ فلیکس ہیلپ لائن پر متعدد صارفین رابطہ کرنے کی کوششوں کے باوجود کوئی جواب موصول نہیں ہورہا۔

تاہم بعض صارفین کی ٹوئٹس پر جواب دیتے ہوئے کمپنی کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 کے حالات کے باعث کسٹمر سپورٹس ایجنٹ گھر بیٹھے کام کر رہے ہیں جس کے باعث دشواری کا سامنا ہے۔

کمپنی نے صارفین سے اس صورتحال پر معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

نیٹ فلیکس کی کسٹمر سروس نے اس بات سے آگاہ نہیں کیا کہ سروس کب تک ڈاؤن یا معطل رہے گی، خرابی آخر کیا ہے دور کب تک ہوگی۔

اس سے قبل کمپنی  نے کورونا وائرس کے سبب ہائی ڈیفینیشن ویڈیوز کے معیار کو کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ اس سے انٹرنیٹ پر پڑنے والا بوجھ کم کیا جاسکے۔

مزید خبریں :