Time 10 مارچ ، 2021
کھیل

آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کورونا سے صحتیاب ہوگئے

میرا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، فواد احمد کی ٹوئٹ— فوٹو:فائل 

آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد  کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔

فواد احمد نے  اپنی ٹوئٹ میں کورونا سے صحتیابی کی تصدیق کی اور کہا کہ میرا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

انہوں نے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ کورونا کو مذاق مت سمجھیں، بزرگوں کا خاص خیال رکھیں۔

ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد فواد احمد جلد آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گے جہاں انہیں مزید 14 روز قرنطینہ میں گزارناہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں  فواد احمد کا پی ایس ایل کے دوران کوروناٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے ہی وہ قرنطینہ میں تھے۔

مزید خبریں :