عاطف اسلم گلوکار کی بجائے کیا بننا چاہتے تھے؟

فائل فوٹو

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ وہ ایک پیشہ ورانہ کرکٹر بننا چاہتے تھے۔

عاطف اسلم نے ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ گلوکار بننے سے قبل کرکٹر بننا چاہتے تھے  کیونکہ وہ ایک کھلاڑی تھے اور اس کے لیے انہوں نے بہت محنت بھی کی تھی لیکن والدین اس کو میرا مشغلہ سمجھتے تھے، وہ نہیں جانتے تھے کہ میں اس کھیل میں کتنا اچھا ہوں۔

عاطف اسلم نے بتایا کہ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے کرکٹ سے دستبرداری اختیار کی اور  جب وہ کرکٹ کلاسز  چھوڑرہے تھے تب بھی وہ وکٹیں لینے میں دلچسپی رکھتے تھے۔

بعدازاں میوزک جوائن کرنے سے متعلق گلوکار کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے دستبرداری کے بعد شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کو سننا، ان کی میوزک میں انٹری اور دلچسپی تبدیل کرنے کا سبب بنا۔

عاطف نے مزید بتایا کہ 23 سال قبل ان کے بھائی نے نصرت فتح علی خان سے انہیں اس وقت ملوایا جب وہ خود کو بہت تنہا محسوس کررہے تھے ۔

گلوکار کا کہنا ہےکہ موسیقی نے انھیں پرسکون اور خدا کے قریب کیا۔ 

مزید خبریں :