Time 11 مارچ ، 2021
پاکستان

سینیٹ میں ہم کامیاب ہوں گے اور عوامی مفاد کی قانون سازی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایوان بالا (سینیٹ) میں ہم کامیاب ہوں گے اور عوامی مفاد کی قانون سازی کریں گے۔

اسلام آباد میں حکومتی و اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں وزیراعظم کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کچھ بھی کرلے این آر او نہیں ملے گا، ہماری ترجیحات عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مہنگائی سمیت مسائل سے آگاہ ہوں، ہم نے معیشت کو ٹریک پر کھڑا کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے تحفظات سے آگاہ ہوں، انہیں مایوس نہیں کریں گے، کل تمام سینیٹرز ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیں، اپنی حاضری بروقت یقینی بنائیں

ظہرانے میں نو منتخب سینیٹرز کو ووٹ کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔

مزید خبریں :