Time 11 مارچ ، 2021
دنیا

فائزر کی کورونا ویکسین 97 فیصد تک مؤثر

رائٹرز/ فائل فوٹو

امریکی کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیون ٹیک کی مشترکہ تیار کردہ کورونا ویکسین اس سے قبل لگائے گئے اندازوں سے زیادہ تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے جمعرات کو شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فائز-بائیون ٹیک کی ویکسین علامات والے کورونا مریضوں میں 97 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

فائز-بائیون ٹیک کا کہنا ہے کہ یہ نتائج اسرائیل کی ملک گیر ویکسین مہم کے دوران جمع کی گئی معلومات سے اخذ کیے گئے ہیں۔

کمپنیوں کے مطابق اکٹھی کی گئی معلومات کے مطابق ویکسین بغیرعلامات والے مریضوں میں 94 فیصد تک مؤثرثابت ہوئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کے نتائج میں یہ ویکسین علامات والے مریضوں میں 94 اور بغیر علامات والے مریضوں میں 92 فیصد تک مؤثر نتائج دے رہی تھی۔

مزید خبریں :