11 مارچ ، 2021
پنجاب کی وزیرصحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کی برطانوی قسم پھیل رہی ہے، جو زیادہ خطرناک ہے۔
وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہےکہ لاہور میں 8 اور گوجرانوالہ میں 9 فیصد کورونا کیسزکی مثبت آنے کی شرح ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے کورونا وائرس میں خاطر خواہ احتیاط نہیں کی، کورونا کی تیسری لہر میں مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہےکہ 24گھنٹوں کےدوران1400سے زائد شہریوں نےکوروناویکسین لگوالی ہے، تمام شہریوں کو بہترین معیارکی کوروناویکسین لگائی جارہی ہے،ویکسین لگوانے کے لیے آنے والے شہری انتظامات پر مطمئن ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام شہری ماسک کی پابندی لازمی بنائیں،،ان شاء اللہ پاکستانی قوم جلداس وباسے جان چھڑوالےگی۔