ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد کمپنی کا مؤقف سامنے آگیا

لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کی ٹرانسپیرنسی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فعال انداز میں غیر مناسب مواد کو ہٹایا جاتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شفافیت کا طرز عمل پاکستانی قوانین کی پاسداری کےحوالے سے ٹک ٹاک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان میں ماڈریشن کی صلاحیتوں میں ستمبر سے اب تک 250 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ سروس کی بہتری کے حوالے سے  پی ٹی اے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ہیں۔

خیال رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے آج حکم جاری کیا تھا کہ ٹک ٹاک پر فوری پابندی عائد کی جائے کیوں کہ وہاں موجود غیر اخلاقی مواد پاکستانی معاشرے میں قابل قبول نہیں۔

عدالتی حکم کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تمام سروس پرووائیڈرز کو ٹک ٹاک پر پابندی کے احکام جاری کردیے ہیں۔

مزید خبریں :