کورونا ہونے پر رنبیر کی والدہ نیتو کے ذاتی ملازمین نے کیا کہا؟

بالی وڈ اداکارہ رنبیر کپور کی والدہ اور آنجہانی اداکارہ رشی کپور کی اہلیہ اداکارہ نیتو کپور حال ہی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئی ہیں— فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ رنبیر کپور کی والدہ اور آنجہانی اداکارہ رشی کپور کی اہلیہ اداکارہ نیتو کپور حال ہی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئی ہیں۔

فلم ’جگ جگ جیو‘ کی شوٹنگ کے دوران انہیں کورونا ہوا تھا جس کے بعد کرن جوہر نے انہیں چندی گڑھ سے خصوصی پرواز کے ذریعے گھر منتقل کیا تھا۔

اب ان کے بیٹے رنبیر کپور بھی کورونا وائرس کا شکار ہوکر آئسولیٹ ہیں۔ اداکارہ نے اپنے کورونا وائرس آئسولیشن کے دوران کا ایک واقعہ شیئر کیا ہے۔

نیتو کپور نے بتایا کہ گھر واپس آنے کے بعد وہ اپنے گھر کی نچلی منزل پر قرنطینہ ہوگئیں جبکہ گھر کے ملازمین بالائی منزل پر رہائش پذیر تھے۔

نیتو کپور کے مطابق ملازمین فلور پر ان کیلئے کھانا رکھ کر چلے جاتے تھے، ایک موقع پر انہوں نے ملازمین سے کہا کہ وہ کچھ دنوں کیلئے چھٹی پر چلے جائیں ورنہ کہیں وہ بھی وائرس کا شکار نہ ہوجائیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کے ملازمین ان سے بہت محبت کرتے ہیں، ملازمین نے کہا کہ وہ مجھے اکیلا چھوڑ کر جانے سے بہتر یہ سمجھیں گے کہ انہیں کورونا ہوجائے۔

نیتو کپور نے بتایا کہ ان کے تمام 5 ملازمین صحتیابی تک ان کے ساتھ رہے ، وہ تمام ایس او پیز پر عمل کرتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ ان میں سے کوئی بھی متاثر نہیں ہوا۔

مزید خبریں :