Geo News
Geo News

Time 11 مارچ ، 2021
پاکستان

89 فیصد پاکستانی چاہتے ہیں کہ حکومت انہیں کورونا ویکسین مفت فراہم کرے، سروے رپورٹ

ایک سروے کے مطابق 97 فیصد پاکستانیوں کو پتا ہی نہیں ہے کہ ملک میں کورونا سے بچاؤ کی کون سی ویکسین دستیاب ہے ۔ 

یہ انکشاف آئی پی ایس او ایس کے سروے میں ہوا ہے، سروے کے مطابق 89 فیصد پاکستانی چاہتے ہیں کہ حکومت انہیں ویکسین مفت فراہم کرے جب کہ 11 فیصد یہ ویکسین خریدنے کو تیار ہیں ۔

 ویکسین گھر پر لگے گی یا کسی اور جگہ جانا پڑے گا؟ اس پر پاکستانی عوام الجھن کا شکار ہیں ۔

 57  فیصد سمجھتے ہیں کہ ویکسین کے لیے سرکاری اسپتال یا کسی اور مقام پر جانا ہوگا  جب کہ 43 فیصد کا خیال ہے کہ کورونا کی ویکسین گھر پر لگوانا ہوگی۔