Time 13 مارچ ، 2021
صحت و سائنس

’ماسک پہننے سے کورونا کا خدشہ صرف ایک فیصد رہ جائے گا‘

فائل فوٹو

لاہور: پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے صدر ڈاکٹر طارق محمود کا کہنا ہے کہ عام شہری اور طبی عملہ ماسک پہنیں تو کورونا کا خدشہ صرف ایک فیصد رہ جائےگا۔

لاہور میں میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی کے زیر  اہتمام کورونا تشخیصی ٹیسٹ کے موضوع پر سیمینار  ہوا جس سے واصف ناگی، ڈاکٹر قدیر احمد، ڈاکٹر جاوید حیات، ڈاکٹر طاہر چوہدری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے صدر ڈاکٹر طارق محمود کا کہنا تھا ڈاکٹروں نے ڈینگی بخار کی نشاندہی کی تو ان کا مذاق اڑایا گیا اور بعد میں محکمہ صحت کو ہوش آیا۔ 

انہوں نے کہا کہ  پورے لاہور کے کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں تو 50 فیصد مثبت نکلیں گے لہٰذا عام شہری اور طبی عملہ ماسک پہنیں تو کورونا کا خدشہ صرف ایک فیصد رہ جائےگا۔

مزید خبریں :