13 مارچ ، 2021
لاہور: کورونا وائرس کے باعث داتا دربار سمیت تمام مزاروں کو 15 اپریل تک بند کر دیا گیا۔
محکمہ اوقاف کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے خدشے کے بنا پر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
محکمہ اوقاف کے حکام کا کہنا ہےکہ داتا دربار کی مسجد نماز کے اوقات میں کھولی جائے گی اور نماز کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔
محکمہ اوقاف کےمطابق پنجاب کے 547 مزارات بند کیے گئے ہیں جو 15 اپریل تک بند رہیں گے۔