اداکارہ رمشا صلاح الدین کی شادی کی تقریبات کا آغاز

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ رمشا صلاح الدین کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

گزشتہ روز انسٹاگرام پر اداکارہ رمشاصلاح الدین نے اپنے مایوں کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوشیئر کیں۔

تصاویر میں اداکارہ کو مایوں کے لیے ہیوی میک اپ لک جب کہ اداکارہ کے ہونے والے شوہر عمران کو سبز رنگ کے کرتا پاجامہ اور واسکٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اداکارہ کی مہندی کی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں جس میں رمشا ملٹی کلرز کا لہنگا زیب تن کیے ہوئے ہیں جب کہ ان کے منگیتر عمران کو سفید رنگ کے کرتا پاجامہ اور اورنج واسکٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے برائیڈل شاور کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں جس میں انہیں پنک لباس میں شوبز شخصیات کے ساتھ تقریب انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :