Time 14 مارچ ، 2021
انٹرٹینمنٹ

عاطف اسلم کی زندگی کا بدترین لمحہ کون سا تھا؟

فائل فوٹو

گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں دیے گئے ایک ویب انٹرویو کے دوران اپنی زندگی کے بدترین لمحے سے متعلق گفتگو کی۔

عاطف اسلم سے دوران انٹرویو میزبان نے زندگی کے خوفناک ترین لمحے سے متعلق سوال کیا جس پرگلوکار نے بتایا کہ زندگی کا خوفناک ترین لمحہ وہ تھا کہ جب میں نے اپنے بچے کو کھودیا تھا۔

عاطف نے بتایا کہ میری اہلیہ اس وقت چار سے پانچ ماہ کی حاملہ تھیں اور مجھے کسی ترکی کے شو میں جانا تھا، شو سے آدھا گھنٹے قبل اہلیہ نے مجھے کال کرکے بتایا کہ بچے کی دل کی دھڑکن بند ہوگئی ہے، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ہمیں کچھ اور کرنا ہوگا۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ یہ سننے کے باوجود بھی میں اسٹیج پر گیا اور ڈھائی گھنٹے پرفارم کرتا رہا، پرفارمنس کے بعد میں واپس آیا اور ٹیم سے کہا کہ میں مزار پر حاضری کے لیے قونیہ جاناچاہتا ہوں،  میری حالت اس وقت ایسی تھی کہ ہم کتنے بے بس ہیں، ہمارے اختیار میں کچھ بھی نہیں لیکن ہم پھر بھی ہر چیز میں الجھتے رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ عاطف اسلم 2013 میں سارہ بھروانہ کے ساتھ رشتہہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور مقبول جوڑی کے اب دو بیٹے ہیں۔

مزید خبریں :