15 مارچ ، 2021
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اسلام آباد میں کورونا کی ویکسین لگوالی۔
صدرمملکت عارف علوی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی کے ہمراہ کورونا کی ویکسین لگوانے ویکسینیشن مرکز ترلائی پہنچے، جہاں دونوں کو کورونا کی ویکسین لگوائی گئی۔
اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اشرافیہ نے لائن توڑ کر ویکسین لگوائی، پاکستان میں عمر کے حساب سے اپنی باری پر ویکسین لگائی جارہی ہے، میں نے 1166 پر رجسٹر کیا اور نمبر آنے پر ویکسین لگوائی۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت نے ویکسینیشن کا آسان اور بہترین نظام بنایا ہے، ویکسین ملنے کے باوجود احتیاط جاری رکھیں۔