15 مارچ ، 2021
کراچی میں گجرنالےکے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے مہینے بھی جاری ہے۔
کراچی میں شفیق موڑ کےقریب گجرنالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں شفیق موڑ سے لنڈی کوتل چورنگی تک تجاوازت ہٹائی جارہی ہیں۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے رینجرز اور پولیس بھی مدد کے لیے موجود ہے۔
شہر کے 13 کلو میٹر طویل اور دو سو فٹ سے زائد چوڑے گجرنالے کو تجاوزات کی بہتات نے سکیڑ کر چند فٹ تک محدود کر ڈالا ہے، انتظامیہ نے 5 کلومیٹر اور 25 فیصد سے زائد کام مکمل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
متاثرین کو معاوضہ نہ ملنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہنے والا آپریشن آج سے دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔
این ای ڈی یونیورسٹی کے تکنیکی تعاون کے تحت گجر نالے کو 80 فٹ تک چوڑا کیا جائے گا جب کہ دونوں اطراف تیس تیس فٹ چوڑی سڑک تعمیر کی جائے گی۔