دنیا
Time 16 مارچ ، 2021

پرتگال نے بھی ایسٹرا زینیکا کا استعمال عارضی طور پر روک دیا

مختلف یورپی ممالک کےبعد پرتگال نےبھی آکسفورڈ کی کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کا استعمال عارضی طور پر روک دیا۔

یورپین میڈیسن ایجنسی کا کہناہے یورپ میں مختلف وجوہات کی وجہ سے ہرسال ہزاروں افراد میں خون کی پھٹکیاں بنتی ہیں تاہم تمام صورتحال کا جائزہ جمعرات کودوبارہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ کی بنائی گئی کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کا استعمال نہ روکا جائے کیونکہ ویکسین کے استعمال سے خون میں پھٹکیاں بننے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں ۔

 آکسفورڈ ویکسین گروپ کے مطابق خون کی پھٹکیاں بننے کا ویکسین سے تعلق نہیں، خون کی پھٹکیاں بننے کے واقعات 30 لاکھ میں سے 22 افراد میں سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جرمنی، فرانس، اٹلی اور اسپین بھی ایسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال روک چکے ہیں۔

مزید خبریں :