دنیا
29 ستمبر ، 2012

اٹلی : وزیراعظم کی بچت پالیسیوں کے خلاف لیبر یونینز کا احتجاجی مارچ

اٹلی : وزیراعظم کی بچت پالیسیوں کے خلاف لیبر یونینز کا احتجاجی مارچ

روم…اٹلی کی دو بڑی لیبر یونینز نے وزیراعظم ماریو مونٹی کی بچت پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ مارچ میں سی جی آئی ایل اور یو آئی ایل یونینز کے ہزاروں ارکان نے حصہ لیا۔ سی جی آئی ایل کے سربراہ پیو زپاتیرینو نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم کی کٹوتی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ وزیراعظم مونٹی کے اتحادیوں نے اگست میں پالیسی کی منظوری دی تھی جس کے تحت اقتصادی اور قرضہ بحران پر قابو پانے کیلئے پبلک سیکٹر میں ملازمین کی برطرفی اور مراعات میں کمی کی جائے گی۔ یونین رہنما نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے اقتصادی صورتحال میں بہتری کے کوئی آثار دکھائی نہیں دیتے۔

مزید خبریں :